۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
News ID: 400691
17 جولائی 2024 - 11:40
آیت الله فاضل لندن

حوزہ/ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں واقع مرحوم آیت اللہ فاضل لنکرانی کے دفتر میں مجلس عزائے امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں واقع مرحوم آیت اللہ فاضل لنکرانی کے دفتر میں مجلس عزائے امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔

جہاں دنیا بھر میں مسلمان اور عاشقان حسینی محرم کے ایام میں سید الشہدا علیہ السلام کا غم منا رہے ہیں وہیں انگلینڈ کے دار الحکومت لندن میں عزاداروں نے جمع ہو کر شہدائے کربلا کا غم منایا۔

اس مجلس عزا کے خطیب حجۃ الاسلام محمد حسین عالمی نے سورہ رعد کی آیت نمبر 21 " وَٱلَّذِینَ یَصِلُونَ مَا أَمَرَ ٱللَّهُ بِهِ أَن یُوصَلَ وَیَخشَونَ رَبَّهُم وَیَخَافُونَ سُوءَ ٱلحِسَابِ" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اہل بیت علیہم السلام سے رابطہ برقرار رکھنا ضروری ہے، اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام سے اپنے رابطے کو بڑھانے اور قوی کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ رابطہ تعقل و تدبر کے ہمراہ ہونا چاہیے کیوں صاحبان عقل و خرد کی قرآن مجید میں تعریف کی گئی ہے اور انہیں قرآن میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور خدا نے انہیں اولوا الالباب کہا ہے، ہمارا اہل بیت علیہم السلام سے قلبی اور عقیدتی رابطہ ہے، دنیاوی اور مادی رابطہ نہیں ہے، کیونکہ دنیا صرف ایک گزرگاہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس مجلس عزا کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد خطیب نے فضائل و مصائب آل محمد (ع) بیان کئے، مجلس کے بعد با جماعت نماز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

واضح رہے کہ لندن میں مرکز فقہی ائمہ اطہار علیہم السلام کی جانب سے علاقے کی ضروریات کے مطابق اب تک 10 جلد کتابیں انگریزی زبان میں پرنٹ ہو کر منظر عام پر آچکی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .